ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / غیرمسلموں کو مکہ کی مساجد میں داخلے کی اجازت

غیرمسلموں کو مکہ کی مساجد میں داخلے کی اجازت

Mon, 30 May 2016 12:38:34  SO Admin   INS India/SO news

 

اقدام کا مقصد غیرمسلموں کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانا ہے
ریاض29مئی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی حکومت نے مکہ مکرمہ کی چار تاریخی مساجد غیرمسلم زئرین کے لیے کھول دی ہیں۔سعودی اخبارعکاظ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ غیرمسلم شہریوں کو مساجد میں آنے کی اجازت دینے کا مقصد انہیں اسلامی تہذیب وثقافت اور اسلامی فن تعمیر سے روشناس کرنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ کی چار تاریخی مساجد جامع مسجد الرحمۃ، جامع مسجد التقویٰ، جامع مسجد شاہ فہد اور جامع مسجد شاہ سعود میں غیرمسلموں کے داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔مدینہ منورہ میں مسجد قباء کے امام وخطیب الشیخ صالح المغامسی نے غیرمسلموں کے مساجد میں داخلے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسجد میں کوئی بھی شخص داخل ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے مسلمان ہونا شرط نہیں ہے۔ اسلام میں غیرمسلموں کے مساجد میں داخلے پر کوئی ممانعت نہیں۔

Share: